متعال
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - بہت عالی، بلند، بزرگ، برتر۔ پرے ہے عرش سے بھی جس کی منزلِ متعال ہے گفش خانہ فقط جس کا نیلگوں طارم ( ١٩٦٦ء، منحمنا، ٣٥ ) ٢ - خدائے تعالٰی کے لیے مستعمل۔ اے صاحبِ سلطنت والے صاحبِ مال جبار و مہمین و عزیز و متعال ( ١٩٦٧ء، لحن صریر، ١٢٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: علو