متعالی

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بہت عالی، بلند، بزرگ، برتر۔ "حضور عالی متعالی نے اپنے دستخط خاص سے ایک شقہ جناب زینت محل بیگم صاحبہ کے نام جاری فرمایا۔"      ( ١٩٣٤ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٥٩ ) ٢ - خدائے تعالیٰ کا ایک صفاتی نام۔  تو سلام و خالق و متعالی و عدل و کریم تو عزیز و باری و غفار و فتاح و علیم١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بہت عالی، بلند، بزرگ، برتر۔ "حضور عالی متعالی نے اپنے دستخط خاص سے ایک شقہ جناب زینت محل بیگم صاحبہ کے نام جاری فرمایا۔"      ( ١٩٣٤ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٥٩ )

اصل لفظ: ہالو