متعجب
معنی
١ - تعجب کرنے والا، حیران، متحیر، ششدر، حیرت زدہ۔ "ہم آج کی اصطلاح میں جسے 'کلچرل شاک' کہتے ہیں، یوسف خاں اسی کا شکار، متعجب اور متحیر نظر آتا ہے۔" ( ١٩٩٧ء، صحیفہ، لاہور، جولائی تا ستمبر، ٣١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں