متعذر
معنی
١ - مشکل، دشوار، محال کے قریب۔ "اگر قصاص متعذر ہونے یا معاف کر دینے کی بنا پر ساقط ہو چکا ہو تو یہ ضروری نہیں کہ مجرم کو کسی قسم کی جسمانی سزا دی ہی نہ جائے۔" ( ١٩٨٢ء، جرم و سزا کا اسلامی فلسفہ، ٧٨ ) ٢ - عذر کرنے والا۔ (جامع اللغات)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مشکل، دشوار، محال کے قریب۔ "اگر قصاص متعذر ہونے یا معاف کر دینے کی بنا پر ساقط ہو چکا ہو تو یہ ضروری نہیں کہ مجرم کو کسی قسم کی جسمانی سزا دی ہی نہ جائے۔" ( ١٩٨٢ء، جرم و سزا کا اسلامی فلسفہ، ٧٨ )