متعرض
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - روکنے والا، مخالفت کرنے والا، مانع، مزاحم۔ "اگر ان کے کسی دوست کی اہانت کی جائے تو وہ متعرض نہیں ہوتے۔" ( ١٩٣١ء، اخلاق نقوما جس (ترجمہ)، ١٣٥ ) ٢ - وہ جو تکلیف دے۔ (جامع اللغات)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو"باغ و بہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - روکنے والا، مخالفت کرنے والا، مانع، مزاحم۔ "اگر ان کے کسی دوست کی اہانت کی جائے تو وہ متعرض نہیں ہوتے۔" ( ١٩٣١ء، اخلاق نقوما جس (ترجمہ)، ١٣٥ )
اصل لفظ: عرض