متغلب

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - غالب ہونے والا، غلبہ پانے والا، زبردست، طاقتور۔ "ہر وہ بادشاہ جس نے خلیفہ عباسی کے منشور کے بغیر بادشاہی کی ہے یا بادشاہی کرے گا وہ متغلب ہے یا متغلب ہو گا۔"      ( ١٩٦٩ء، تاریخ فیروز شاہی (سید معین الحق)، ٧٠٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٥ء کو "طلسم حکیم اشراق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: غلب