متفرد

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - اکیلا، تنہا، فرد۔ "انھوں نے دو دعوے نہایت شد و مد کے ساتھ کیے ہیں جن میں بظاہر وہ متفرد معلوم ہوتے ہیں۔"      ( ١٨٩٩ء، حیات جاوید، ١٩٩:٢ ) ٢ - یکتا، منفرد، یگانہ۔ "انصاف پسند و واقف کار جانتے ہیں کہ اس میں سید صاحب متفرد ہیں۔"      ( ١٩٥٨ء، شاد کی کہانی، شاد کی زبانی، ٢٢٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥١ء کو"عجائب القصص" میں تحریراً مستمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: فرد