متفقانہ

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - جو متفق ہو کر کیا جائے، سب کی رائے سے کیا جانے والا، متفقہ۔ "یہ ایک ایسا تاریخ ساز شعوری متفقانہ فیصلہ اور عملی قدم ہے جس نے اردو زبان کے وجود کو پہلی دفعہ . استحکام بخشا۔"      ( ١٩٨٨ء، اردونامہ، لاہور، جون، ١٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم'متفق' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے 'متفقانہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو"اردونامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جو متفق ہو کر کیا جائے، سب کی رائے سے کیا جانے والا، متفقہ۔ "یہ ایک ایسا تاریخ ساز شعوری متفقانہ فیصلہ اور عملی قدم ہے جس نے اردو زبان کے وجود کو پہلی دفعہ . استحکام بخشا۔"      ( ١٩٨٨ء، اردونامہ، لاہور، جون، ١٤ )

اصل لفظ: مُتَّفِق