متقاعد
معنی
١ - بے کار بیٹھنے والا، کام سے گریز کرنے والا، ستی کرنے والا۔ "اس کا لشکر خندق کھودنے میں اور خار بندو شب بیداری میں متقاعد ہوا۔" ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٨٨:٤ ) ٢ - ملازمت سے سبکدوش ہو کر گھر بیٹھنے والا، سبکدوش۔ "یہ اسکول میں استاد رہ کر متقاعد ہوئے۔" ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٣٩ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں