متلاشی
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - ڈھونڈنے والا، تلاش کرنے والا۔ "ڈاکٹر صاحب حق و صداقت کے متلاشی ہیں۔" ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٤٥٦:٢ )
اشتقاق
ترکی الاصل اسم 'تلاش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے 'ثلاثی' بنا اور پھر عربی قاعدہ کے تحت 'م' بطور سابقہ لگا کر صفت بنایا گیا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٧٤ء کو "دیوان فخان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ڈھونڈنے والا، تلاش کرنے والا۔ "ڈاکٹر صاحب حق و صداقت کے متلاشی ہیں۔" ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٤٥٦:٢ )
اصل لفظ: تَلاش