متمدن

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - تمدن سے واقف، شہری تہذیب، شہری تہذیب کے مطابق زندگی بسر کرنے والا، مہذب، شائستہ؛ تراکیب میں مستعمل جیسے: متمدن قوم، متمدن معاشرہ وغیرہ۔ "ہم اپنے آپ کو ایک نہایت متمدن . قوم کا جانشین خیال کرتے ہیں۔"      ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ١٢٥ )

اشتقاق

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٠ء کو "فرحت، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: مدن