متمرد

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - حکم سے سرتابی کرنے والا، سرکش، نافرمان، باغی۔ "سرکش اور متمرد انسانوں کی سزا کا وقت آ پہنچا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، انبیائے قرآن، ٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - حکم سے سرتابی کرنے والا، سرکش، نافرمان، باغی۔ "سرکش اور متمرد انسانوں کی سزا کا وقت آ پہنچا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، انبیائے قرآن، ٩ )

اصل لفظ: مرد