متمسک

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - تمسک کرنے والا، چمٹنے والا، وابستہ ہونے والا، پابند، مضبوط پکڑنے والا۔ "اگر تم ان سے متمسک رہو گے تو میرے بعد گمراہ نہ ہو گے۔"      ( ١٩٦٩ء، اقبال اور حب اہل بیت، ٤٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٩ء کو "انجیل مقدس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: مسک