متمول
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - مال دار، دولت مند، امیر۔ "راستے کے دونوں طرف دور تک زمین خالی تھی اس کے بعد ہی متمول لوگوں کے ماکانات اور تالاب تھے۔" ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٦٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

اصل لفظ: مول