متمکن

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - جگہ پکڑنے والا، جاگزیں، قائم، مقیم، بیٹھنے والا۔ "ڈاکٹر گار نے پہلے ہی ایک میز ہمارے لیے مخصوص کرا لی تھی . ہم تینوں اپنی کرسیوں پر متمکن ہو گئے۔"      ( ١٩٩٠ء، پاگل خانہ، ١٣٦ ) ٢ - صاحب اختیار، طاقتور۔ "مستحکم اور متمکن ملت کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ قیام صلوٰۃ کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، قرآن اور زندگی، ٥٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو"بستان حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: مکن