متناہی
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - انتہا کو پہنچنے والا، حد تک پہنچا ہوا، محدود۔ "ازل تا ابد جس کے وجود کا پھیلاؤ ہو وہ متناہی کیسے ہو سکتا ہے۔" ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، جولائی، ٢٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو"فصوص الحکم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

اصل لفظ: نہی