مجبور
معنی
١ - جبر کیا گیا؛ دبا ہوا، جسے خود کچھ کرنے کا اختیار نہ ہو، بے بس، لاچار، تنگ، عاجز۔ "اٹھ کر اپنے کوٹھری جیسے کمرے میں چلا گیا، مجبور لاچار، کچھ تھکا تھکا سا۔" ( ١٩٨٢ء، خدیجہ مستور، بوچھار، ١٤٢ ) ٢ - [ جبیریات ] ہڈی ٹوٹنے کے بعد باندھا ہوا عضو، جبیرہ بند (ماخوذ: مخزن الجواہر)۔ ١ - مجبور ہو کر، مجبوراً، لاچار ہو کے۔ "مجبور لوہار سے کواڑ تڑوانے پڑے۔" ( ١٩١٥ء، گرداب حیات، ٣٨ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جبر کیا گیا؛ دبا ہوا، جسے خود کچھ کرنے کا اختیار نہ ہو، بے بس، لاچار، تنگ، عاجز۔ "اٹھ کر اپنے کوٹھری جیسے کمرے میں چلا گیا، مجبور لاچار، کچھ تھکا تھکا سا۔" ( ١٩٨٢ء، خدیجہ مستور، بوچھار، ١٤٢ ) ١ - مجبور ہو کر، مجبوراً، لاچار ہو کے۔ "مجبور لوہار سے کواڑ تڑوانے پڑے۔" ( ١٩١٥ء، گرداب حیات، ٣٨ )