مجتبی
معنی
١ - خاص طور پر انتخاب کردہ، چنا ہوا، منتخب کردہ، پسندیدہ، برگزیدہ، حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک لقب۔ سلام ان پر جو مقبول و محاب کبریا ہیں مجیب مہرباں محبوبِ رب ہیں مجتبٰی ہیں ( ١٩٩٣ء، زمزمۂ سلام، ١٠٨ ) ١ - آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بڑے نواسے امام حسن کا لقب۔ "امام حسن مجتبٰی متولد ہوئے۔" ( ١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ٥٣٣:٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے۔ اردو میں بعینہ مستعمل ہے۔ ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں تحریراً مستعمل ہوا۔
مثالیں
١ - آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بڑے نواسے امام حسن کا لقب۔ "امام حسن مجتبٰی متولد ہوئے۔" ( ١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ٥٣٣:٢ )