مجتمع

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - جمع یا فراہم کیا گیا، اکٹھا کیا گیا، جمع، مجموع۔ "مسلمانان ہند کے . مجتمع ہونے سے بالآخر نہ صرف ہندوستان کا بلکہ ایشیا کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔"      ( ١٩٩٥ء، اردو نامہ، لاہور، مئی، ٢١ ) ٢ - جمع ہونے کی جگہ، مجلس، محفل، سبھا۔ (فرہنگ آصفیہ)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جمع یا فراہم کیا گیا، اکٹھا کیا گیا، جمع، مجموع۔ "مسلمانان ہند کے . مجتمع ہونے سے بالآخر نہ صرف ہندوستان کا بلکہ ایشیا کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔"      ( ١٩٩٥ء، اردو نامہ، لاہور، مئی، ٢١ )

اصل لفظ: جمع