مجد
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - بزرگی، بڑائی، عظمت، شان۔ مرے دل میں روح القدس نے یہ پھونکا کہ تو منج مجد و عز و ملا ہے ( ١٩٦٤ء، فارقلیط، ٧٣ ) ٢ - وہ عزت جو بزرگوں کی وجہ سے ہو، ایک قبیلے کی جدہ کا نام۔ (اسٹین گاس؛ جامع اللغات)
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٧١ء کو "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر