مجزوم
معنی
١ - کٹا ہوا، ٹوٹا ہوا۔ (ماخوذ؛ اسٹین گاس؛ جامع اللغات) ٢ - کوڑھی، جزامی، وہ جسے جزام ہو گیا ہو۔ (علمی اردو لغت) ٣ - جس پر جزم ہو، حرف جس پر ساکن کی علامت ہو۔ "اگر سہ حرفی الفاظ کا درمیانی حرف مجزوم ہے تو بولنے میں اس کی مفتوح کر دیتے ہیں۔" ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٤٩ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم مفعول' ہے۔ اردو میں بعینہ مستعمل ہے۔ "اسٹین گاس؛ جامع اللغات" میں مستعمل ہے۔
مثالیں
٣ - جس پر جزم ہو، حرف جس پر ساکن کی علامت ہو۔ "اگر سہ حرفی الفاظ کا درمیانی حرف مجزوم ہے تو بولنے میں اس کی مفتوح کر دیتے ہیں۔" ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٤٩ )