مجلد

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - جس کی جلد بندھی ہوئی ہو، جلد سمیت، جلد بندی کیا ہوا، جلد باندھا ہوا، جلد دار۔ "انہیں خطوط کو کتابی صورت میں مجلد بھی پیش کیا گیا۔"      ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ١٦ ) ٢ - نسخہ، کتاب؛ جلد بندھی ہوئی کتاب۔ "انھیں خطوط کو کتابی صورت میں مجلد بھی پیش کیا گیا۔"    ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ١٦ ) ٣ - کتاب کا حصہ یا جلد۔ "اب جزو اول کی شکل میں قارئین کے سامنے ہے۔"    ( ١٩٧٩ء، دانائے راز، ز )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥٤ء کو "گلستان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: جلد