مجمر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ برتن جس میں خوشبو پھیلانے والی یا دھونی دینے والی چیزیں جلاتے ہیں، اگر دان، عود دان، بخور، انگیٹھی۔  ہوا ہے مجمر دوراں کی آگ سے پختہ میرے لیے غم لیل و نہار آوا ہے      ( ١٩٨٠ء، شہر سدا رنگ، ١٠١ ) ٢ - [ ہیئت ]  سات ستاروں کے ایک مجموعے کا نام جس کی شکل آتش دان جیسی ہے، کوکبتہ الجمرہ؛ ایک صورت کوکب۔ (پلیٹس؛ جامع اللغات)

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "قلی قطب شاہ" کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: جمر
جنس: مذکر