مجوز

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - تجویز کیا ہوا، جائز رکھا ہوا۔  مقعر سے فلک کے تا بمرکز ہے جائے جہنمی مجوز      ( ١٨٧٤ء، منتخب الجواہر، ٧٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے "باب تفعیل" سے اسم مفعول ہے۔ اردو میں مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء کو "منتخب الجواہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: جوز