مجیر
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - دست گیر، پناہ دینے والا، خدائے تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔ مغیث و مجیر و کفیل و وکیل۔ ولا یحصی نعمائہُ العادون ( ١٩٦٩ء، مزمور میر مغنی، ١٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے اردو میں آیا۔ ثلاثی مزید فیہ کے "باب افعال" سے اسم فاعل ہے اردو میں ١٨٦٦ء کو "گلدستہ امامت" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: جور