محاسبی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - محاسب کا کام، پیشہ یا عہدہ۔ "محاسبی کے کام کی طرف جب اسے نیا اور نفع بخش سمجھا جاتا ہے وہ نوجوان دیوانہ وار دوڑتے ہیں۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٣٩٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محاسب' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنتا ہے۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٣٤ء کو "حیات محسن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - محاسب کا کام، پیشہ یا عہدہ۔ "محاسبی کے کام کی طرف جب اسے نیا اور نفع بخش سمجھا جاتا ہے وہ نوجوان دیوانہ وار دوڑتے ہیں۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٣٩٥ )

اصل لفظ: حسب
جنس: مؤنث