محافہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک پردے دار سواری جس میں عموماً عورتیں بیٹھتی تھیں اور کہار اسے اٹھا کر چلتے تھے؛ ایک قسم کی بڑی عمدہ ڈولی، پالکی، فنس، پینس، ڈولا، چنڈول۔ "آج انہوں نے خود ہی نے حکم دیا ہے کہ مجھے محافہ میں اٹھا لو اور شہر کی ہر گلی کوچے میں پھراؤ۔"      ( ١٩٩٣ء، صحیفہ، لاہور، اپریل، ٧٣ ) ٢ - اسٹریچر۔ (مخزن الجواہر)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'مِحَفَّہ' کا بگاڑ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "حسن شوقی" کے ہاں مستعمل ہوا۔

مثالیں

١ - ایک پردے دار سواری جس میں عموماً عورتیں بیٹھتی تھیں اور کہار اسے اٹھا کر چلتے تھے؛ ایک قسم کی بڑی عمدہ ڈولی، پالکی، فنس، پینس، ڈولا، چنڈول۔ "آج انہوں نے خود ہی نے حکم دیا ہے کہ مجھے محافہ میں اٹھا لو اور شہر کی ہر گلی کوچے میں پھراؤ۔"      ( ١٩٩٣ء، صحیفہ، لاہور، اپریل، ٧٣ )

اصل لفظ: حفف
جنس: مذکر