محب
معنی
١ - چاہنے والا، محبت کرنے والا، یار، دوست، مشفق۔ "پس عالم جمال اللہ ہے اور اللہ اپنے ہی جمال کا محب ہے۔" ( ١٩٩٢ء، نگار، کراچی، جولائی، ٦٣ ) ٢ - [ تصوف ] صاحب محبت کو کہتے ہیں عام اس سے کہ طلب اوس کی مقارن اس پایہ کی ہو یا نہ ہو۔ (مصباح التعرف)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم' ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ہوا۔
مثالیں
١ - چاہنے والا، محبت کرنے والا، یار، دوست، مشفق۔ "پس عالم جمال اللہ ہے اور اللہ اپنے ہی جمال کا محب ہے۔" ( ١٩٩٢ء، نگار، کراچی، جولائی، ٦٣ )