محبوب
معنی
١ - محبوبہ، معشوقہ۔ فون پر بولتی ہوئی محبوب تو ابھی سامنے نہیں آئی ( ١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ١٣٧ ) ١ - جس سے محبت ہو، جیسے چاہا جائے، معشوق، دلبر، چہیتا، پیارا۔ "یہ بات محبت کرنے والے کے شایان شان نہیں کہ وہ صعوبتوں سے گھبرا کر ترک کر دے۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، مارچ، ٢١ ) ٢ - پسندیدہ، دل پسند، ہر دل عزیز، پیارا۔ "آپ کے محبوب اشعار کون سے ہیں، آپ کو کون سا رنگ اچھا لگتا ہے۔" ( ١٩٨٩ء، دریچ، ٢٩ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جس سے محبت ہو، جیسے چاہا جائے، معشوق، دلبر، چہیتا، پیارا۔ "یہ بات محبت کرنے والے کے شایان شان نہیں کہ وہ صعوبتوں سے گھبرا کر ترک کر دے۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، مارچ، ٢١ ) ٢ - پسندیدہ، دل پسند، ہر دل عزیز، پیارا۔ "آپ کے محبوب اشعار کون سے ہیں، آپ کو کون سا رنگ اچھا لگتا ہے۔" ( ١٩٨٩ء، دریچ، ٢٩ )