محتسب
معنی
١ - حساب لینے والا، احتساب کرنے والا، حساب گیرندہ۔ "تفتیش کرنے کے لیے محتسب کو وہ تمام اختیارات حاصل ہیں جو کسی ضابطۂ دیوانی کے تحت دیوانی عدالت کو حاصل ہیں۔" ( ١٩٩٠ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ١٧ ) ٢ - وہ حاکم جو خلاف شرع یا خلاف قانون باتوں (عموماً شراب نوشی اور قمار بازی وغیرہ) کی باز پرس کرے؛ مفتی، قاضی، شیخ، مجسٹریٹ، کوتوال۔ "ولی نے شعرائے ایران سے واعظ و محتسب کی تضحیک کرنا بھی سیکھی ہے۔" ( ١٩٩١ء، نگار، کراچی، مارچ، ١٢ ) ٥ - [ نفسیات ] ذہن کی وہ قوت عاملہ جو لاشعور کے درمیان سرحدی محافظ کا کام کرتی ہے۔ (کشاف تنقیدی اصطلاحات، 168)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم فاعل' ہے اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٣٥ء کو "اصول تعلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حساب لینے والا، احتساب کرنے والا، حساب گیرندہ۔ "تفتیش کرنے کے لیے محتسب کو وہ تمام اختیارات حاصل ہیں جو کسی ضابطۂ دیوانی کے تحت دیوانی عدالت کو حاصل ہیں۔" ( ١٩٩٠ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ١٧ ) ٢ - وہ حاکم جو خلاف شرع یا خلاف قانون باتوں (عموماً شراب نوشی اور قمار بازی وغیرہ) کی باز پرس کرے؛ مفتی، قاضی، شیخ، مجسٹریٹ، کوتوال۔ "ولی نے شعرائے ایران سے واعظ و محتسب کی تضحیک کرنا بھی سیکھی ہے۔" ( ١٩٩١ء، نگار، کراچی، مارچ، ١٢ )