محدثات

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ چیزیں جو حادث ہیں، مخلوقات۔ "لیکن ذات مقدس تمام اعضاء اور صفات محدثات سے جو وہم، خیال میں سما سکتی ہے منزہ اور متعالی ہے۔"      ( ١٩٢١ء، مناقب الحسن رسول نما، ٣٥٠ ) ٢ - ایجاد کی ہوئی یا بنائی ہوئی اشیا یا تعمیرات۔ "ماہ لقا بائی کے محدثات سے ایک عالی شان حویلی ایلچی بیگ کی کمان میں واقع تھی۔"      ( ١٩٠٦ء، حیات ماہ لقا، ٢٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'محدیہ' کی جمع ہے اردو میں بطور اسم کے مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء کو "فصوص الحکم" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ چیزیں جو حادث ہیں، مخلوقات۔ "لیکن ذات مقدس تمام اعضاء اور صفات محدثات سے جو وہم، خیال میں سما سکتی ہے منزہ اور متعالی ہے۔"      ( ١٩٢١ء، مناقب الحسن رسول نما، ٣٥٠ ) ٢ - ایجاد کی ہوئی یا بنائی ہوئی اشیا یا تعمیرات۔ "ماہ لقا بائی کے محدثات سے ایک عالی شان حویلی ایلچی بیگ کی کمان میں واقع تھی۔"      ( ١٩٠٦ء، حیات ماہ لقا، ٢٩ )

اصل لفظ: حدث
جنس: مذکر