محرم
معنی
١ - حرام کیا ہوا، حرام کیا گیا، ممنوع (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)۔ ١ - قمری یا اسلامی سال کا پہلا مہینہ، وہ مہینہ جس میں امام حسین شہید ہوئے؛ (مجازاً) غم و الم کا مہینہ۔ "محرم کے زمانے میں ایک تعزیے کا جلوس ایک سنی محلے سے گزرتا تھا۔" ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٥ ) ٢ - خانہ کعبہ کی چار دیواری (فرہنگ آصفیہ؛ علمی اردو لغت)۔
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - قمری یا اسلامی سال کا پہلا مہینہ، وہ مہینہ جس میں امام حسین شہید ہوئے؛ (مجازاً) غم و الم کا مہینہ۔ "محرم کے زمانے میں ایک تعزیے کا جلوس ایک سنی محلے سے گزرتا تھا۔" ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٥ )