محرور

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - گرم نیز گرم مزاج والا، خشم ناک، بخار میں مبتلا۔  اک قیامت تھا آخری دیدار جوش پر تھی طبیعیت محرور      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ١٦٠ ) ٢ - مست؛ پرشہوت؛ وہ جسے غلامی سے آزادی دی گئی ہو۔ (جامع اللغات)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٨ء میں "مہرسوز" میں دیوان میں مستعمل ہوا۔

اصل لفظ: حرر