محروم
معنی
١ - حرام کیا گیا، باز رکھا گیا، منع کی گیا، ممنوع، روکا گیا۔ (جامع اللغات؛ مہذب اللغات)۔ ٢ - پاک، معصوم، بے گناہ۔ خطا سے مبرا و محروم ہیں گناہوں سے یہ لوگ معصوم ہیں ( ١٨٣٠ء، تقویۃ الایمان، ٣٦٢ ) ٣ - بے بہرہ، نامراد، ناکام نیز مایوس، ناامید، بے نصیب، بدبخت، ابھاگی۔ "ایک کثیر آبادی بجلی کی روشنی، پینے کے صاف پانی اور دوا علاج کی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔" ( ١٩٩٤ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ١١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٣ - بے بہرہ، نامراد، ناکام نیز مایوس، ناامید، بے نصیب، بدبخت، ابھاگی۔ "ایک کثیر آبادی بجلی کی روشنی، پینے کے صاف پانی اور دوا علاج کی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔" ( ١٩٩٤ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ١١ )