محصور
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - وہ جسے گھیرے میں لے لیا گیا ہو، گھیرا ہوا، گھیرے میں آیا ہوا، گھرا ہوا۔ "پروفیسر نارنگ کی شخصیت کسی محدود دائرے میں محصور نہیں۔" ( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٢٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ جسے گھیرے میں لے لیا گیا ہو، گھیرا ہوا، گھیرے میں آیا ہوا، گھرا ہوا۔ "پروفیسر نارنگ کی شخصیت کسی محدود دائرے میں محصور نہیں۔" ( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٢٧ )
اصل لفظ: حصر
جنس: مذکر