محفل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - لوگوں کے ملنے یا جمع ہونے کی جگہ، آدمیوں کا مجمع، مجلس، انجمن بزم، سبھا۔  دیکھنا یہ ہے کہ محفل میں محبت کے دیئے کتنے انساں نے بجھائے ہیں ہوا نے کتنے      ( ١٩٨٦ء، غبار ماہ، ٦٧ ) ٢ - ملنے یا جمع ہونے کا وقت؛ ناچنے گانے والوں کا طائفہ، ناچنے والوں کی جماعت؛ محفل رقص۔ (اسٹین گاس؛ پلیٹس)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم' ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ہوا۔

اصل لفظ: حفل
جنس: مؤنث