محنت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - دکھ، رنج، تکلیف، زحمت، پریشانی "چونکہ بادشاہ قطب الدین خوف قتل و محنت جس وزندان کھینچے ہوئے تھا اوائل سلطنت میں جوش خلق اور رحمدل رہا"      ( ١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ٩٦ ) ٢ - مشقت، ریاضت، سخت کوشش،جان فشانی، تن دہی، سرگرمی "اساتذہ بھی ان کی لیاقت اور محنت کی داد دیتے تھے"      ( ١٩٩٤ء، فرحان فتح پوری : حیات و خدمات ٣٧:١ ) ٣ - کام کاج، مزدوری ؛ دست کاری "قناعت کا مطلب ہے محنت کے بعد جو ملجائے اس پر دل خوش ہو"      ( ١٩٧٨ء، روشنی، ٢٥٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء، کو"سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دکھ، رنج، تکلیف، زحمت، پریشانی "چونکہ بادشاہ قطب الدین خوف قتل و محنت جس وزندان کھینچے ہوئے تھا اوائل سلطنت میں جوش خلق اور رحمدل رہا"      ( ١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ٩٦ ) ٢ - مشقت، ریاضت، سخت کوشش،جان فشانی، تن دہی، سرگرمی "اساتذہ بھی ان کی لیاقت اور محنت کی داد دیتے تھے"      ( ١٩٩٤ء، فرحان فتح پوری : حیات و خدمات ٣٧:١ ) ٣ - کام کاج، مزدوری ؛ دست کاری "قناعت کا مطلب ہے محنت کے بعد جو ملجائے اس پر دل خوش ہو"      ( ١٩٧٨ء، روشنی، ٢٥٩ )

اصل لفظ: محن
جنس: مؤنث