مخازن
معنی
١ - جمع کردہ ذخیرے، ذخیرے، خزانے، جمع کرنے کی جگہیں، مال خانے۔ "جن کے آباء و اجداد کے خیال اور معاشرے کے وہ مخازن ہیں وہ خود ان کے محاسن اور اہمیت سے بے خبر ہیں۔" ( ١٩١٠ء، مضامین پریم چند، ٥٦ ) ٢ - اطلاع و ابلاغ کے وہ ذخیرے یا جگہیں جہاں خبریں یا معلومات جمع ہوتی ہیں۔ "اس کتاب کی تیاری اور تصنیف میں مجھے اطلاع و ابلاغ کی ماہئیت معلوم کرنے کے لیے کئی مخازن میں جھانکنا پڑا۔" ( ١٩٨٩ء، ریڈیائی صحافت، ٩ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'مَخْزَن' کی جمع ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء کو "مضامین پریم چند" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں