مخبر

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - خبر دینے والا، اطلاع دینے والا۔  خوشبو دورِ خزاں کی مخبر رنگ ہے اک افتاد      ( ١٩٧١ء، شیشے کے پیرہن، ٣٥ ) ٢ - جاسوس۔ "بیگم پہلے ہی جلی بھنی بیٹھی تھیں ان کے مخبر مطلع کر چکے تھے۔"    ( ١٩٨٨ء، چار دیواری، ٤٩ ) ٣ - خفیہ نویس، رپورٹر۔  رند و رقاص و تاجرو فن کار مخبر و مجرم و جریدہ نگار    ( ١٩٥٧ء، نبض دوراں، ٢٤٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - جاسوس۔ "بیگم پہلے ہی جلی بھنی بیٹھی تھیں ان کے مخبر مطلع کر چکے تھے۔"    ( ١٩٨٨ء، چار دیواری، ٤٩ )

اصل لفظ: خبر