مختصر
معنی
١ - خلاصہ کیا گیا، اختصار کیا گیا، جس میں طوالت نہ ہو، کم، تھوڑا، ذراسا۔ ہمارا قصۂ رنگیں کہ مختصر بھی نہیں دعائے ترک محبت میں کچھ اثر بھی نہیں ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ١٠٦ ) ٢ - چھوٹا قد، چھوٹے قد کا، جو لمبا نہ ہو۔ "یہ شخص تھا تو مختصر سا اور اس کی ناک اونچی نکیلی تھی۔" ( ١٩٤١ء، پیاری زمین، (ترجمہ)، ١٠٦ ) ١ - خلاصہ، انتخاب۔ "اتمام اس مختصر کا ١٢٦٥ء ہجری میں ہوا۔" ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعت، ٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم نیز صفت' ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "حسن شوقی" کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - چھوٹا قد، چھوٹے قد کا، جو لمبا نہ ہو۔ "یہ شخص تھا تو مختصر سا اور اس کی ناک اونچی نکیلی تھی۔" ( ١٩٤١ء، پیاری زمین، (ترجمہ)، ١٠٦ ) ١ - خلاصہ، انتخاب۔ "اتمام اس مختصر کا ١٢٦٥ء ہجری میں ہوا۔" ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعت، ٤ )