مخلوط

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ سیال مرکب جو دو یا دو سے زیادہ دواؤں کی ترکیب سے تیار ہوا ہو، مکسچر۔ (مخزن الجواہر) ١ - مرکب جس میں ایک سے زائد جزو ہوں، ملا جُلا، گڈ مڈ، ملا ہوا، شیر و شکر۔ "اردو پاکستان کی ایسی وسیع زبان ہے جو مخلوط ہونے کی وجہ سے . جذب و کشش کا سامان رکھتی ہے۔"      ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ١١٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور اسم نیز صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مرکب جس میں ایک سے زائد جزو ہوں، ملا جُلا، گڈ مڈ، ملا ہوا، شیر و شکر۔ "اردو پاکستان کی ایسی وسیع زبان ہے جو مخلوط ہونے کی وجہ سے . جذب و کشش کا سامان رکھتی ہے۔"      ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ١١٩ )

اصل لفظ: خلط
جنس: مذکر