مخنث
معنی
١ - ایسا شخص جو رجولیت سے محروم ہو، نامرد، زنخا، زنانہ، ہیجڑا۔ "ڈومنیوں، مراثیوں وغیرہ میں اس کا رواج ہے، مخنث بھی اسی طرح تالی بجاتے ہیں۔" ( ١٩٩٤ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ١٨ ) ٢ - [ طب ] وہ عورت جس میں مخالف جنس کے آثار نمایاں ہوں۔ "عورتوں میں مخنت کی ایک ہی قسم ہے۔" ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٢١ ) ٣ - [ مجازا ] مردانہ اور نسائی تاثر سے عاری سپاٹ (آواز)۔ "لیکن قدرتی محرومی کا کیا علاج کہ نہ مردانہ لب و لہجہ باقی رہتا ہے نہ نسائی غنا پیدا ہوتا ہے اور اس لیے جس حد تک پڑھنے کا تعلق ہے غزل بالکل مخنث ہو کر رہ جاتی ہے۔" ( ١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ١٥٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء کو "غواصی" کے "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں