مدینہ
معنی
١ - شہر، نگر، نگری، بلدہ۔ اکبر چلو مدینۂ محبوبۖ کی طرف کب یہ سفر وسیلۂ فتح و ظفر نہیں ( ١٨٩٦ء، تجلیات عشق، ١٦٤۔ ) ١ - حجاز کے ایک مشہور اور مقدس شہر کا نام جہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا روضۂ مبارک ہے اس کا قدیم نام یثرب تھا۔ وہ بھی دن آئے کہ ہر دل میں وہی وہ ہوں کلیں اور میں ناز سے ہر دل کو مدینہ لکھوں ( ١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٨۔ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔