مذہبی
معنی
١ - مذہب سے منسوب یا متعلق، مذہب کا۔ "سنسکرت ایک قدیم مذہبی مقدس زبان ہے۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٥٥ ) ٢ - مذہب پر سختی سے عمل کرنے والا۔ دین کے اصول پر سختی سے کاربند، امور دینی کو پابندی سے انجام دینے والا، دیندار۔ "والدہ ایک بہت سیدھی سادھی مذہبی قسم کی خاتون تھیں۔" ( ١٩٨٩ء، ن م راشد (شاعر اور شخص)، ١٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مذہب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء کو "حیات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں