مرادف
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - کسی کے پیچھے بیٹھنے یا سوار ہونے والا؛ (مجازاً) ہم معنی، مترادف۔ سلام ان پر تھا سارا ہی جہاں جن کا مخالف مگر چشم کرم سب کو تھی بخشش کے مرادف ( ١٩٩٣ء، زمزمۂ سلام، ٨٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٨٢ء کو "دیوان محبت" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: ردف
جنس: مذکر