مراعات

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جانوروں کا باہم مل کر چرنا، نگاہ رکھنا، کن انکھیوں سے دیکھنا۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ؛ علمی اردو لغت) ٢ - رعایت رکھنا، لحاظ کرنا، رعایت، خاص سلوک، مروت، لحاظ، توجہ۔ "شکاریوں کو ہر قسم کی مراعات دی گئیں۔"      ( ١٩٩٣ء، اردونامہ، لاہور، دسمبر، ٢٢ )

اشتقاق

اصلاً عربی زبان سے اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو"میر" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - رعایت رکھنا، لحاظ کرنا، رعایت، خاص سلوک، مروت، لحاظ، توجہ۔ "شکاریوں کو ہر قسم کی مراعات دی گئیں۔"      ( ١٩٩٣ء، اردونامہ، لاہور، دسمبر، ٢٢ )

اصل لفظ: رِعایَت
جنس: مؤنث