مرتبہ
معنی
١ - درجے کا، حد کا۔ لخت دل حسن بھی ہے کس مرتبہ حسیں جس کے چراغ حسن سے روشن سب زمیں ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٧٠:٢ ) ١ - درجہ، رتبہ، منصب، عہدہ۔ "بالعموم اہمیت اس کی ہوتی ہے کہ . کون کیا حیثیت رکھتا ہے اس کی نہیں کہ ذاتی فضائل کے اعتبار سے کون کس مرتبے کا ہے۔" ( ١٩٨٩ء، میر تقی میر اور آجچ کا ذوق شعری، ٤ ) ٢ - [ مجازا ] اُونچا درجہ، بلند رتبہ۔ دیار نو میں اگر ہمارا وقار قائم نہیں تو کیا ہے کبھی ہمارا بھی مرتبہ تھا کبھی ہماری بھی آبرو تھی ( ١٩٩٠ء، کاغذی ہے پیرہن، ١٠٠ ) ٣ - دفعہ، بار، باری۔ "حرف "ش" ہندی میں دو مرتبہ شمار ہوتا ہے۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٣٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - درجہ، رتبہ، منصب، عہدہ۔ "بالعموم اہمیت اس کی ہوتی ہے کہ . کون کیا حیثیت رکھتا ہے اس کی نہیں کہ ذاتی فضائل کے اعتبار سے کون کس مرتبے کا ہے۔" ( ١٩٨٩ء، میر تقی میر اور آجچ کا ذوق شعری، ٤ ) ٣ - دفعہ، بار، باری۔ "حرف "ش" ہندی میں دو مرتبہ شمار ہوتا ہے۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٣٤ )