مردم
معنی
١ - نرم دل، خدا ترس، خلیق۔ (پلیٹس) ١ - عام لوگ، مرد، منش، مانس، انسان (واحد اور جمع دونوں صورتوں میں مستعمل)۔ کس کام کا کہیے وہ ترحم جس سے نہ ہو رفع رنج مردم ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ١٧٩ ) ٢ - شائستہ اور مہذب آدمی، اہل آدمی۔ پٹیالہ میں ہے جو قدر مردم یورپ میں ہے وہ نہ وہ دکن میں ( ١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣٠٣ ) ٣ - آنکھ کی پتلی، روشنی۔ حروف اس طرح چمکے جیسے ہوں انجم سیاہی میں سیاہی آنکھ میں صورت نما مردم سیاہی میں١٩٣٨ء، دبستان تجلیات، ١٥
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ 'اسم' نیز 'صفت' ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء کو "ولی" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔