مرطوب
معنی
١ - گیلا، تر، بھیگا ہوا، سیلا ہوا؛ جہاں ہوا میں نمی زیادہ ہو (مقام وغیرہ) "ایک ہی بات مختلف زبانوں سے اظہار کی بدولت. مختلف لہروں سے گرم، سرد، مرطوب اور معتدل ہو جاتی ہے" ( ١٩٧٥ء، شورش کاشمیری، فن خطابت، ٨٧ ) ٢ - لچک دار، نرم (پلیٹس)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گیلا، تر، بھیگا ہوا، سیلا ہوا؛ جہاں ہوا میں نمی زیادہ ہو (مقام وغیرہ) "ایک ہی بات مختلف زبانوں سے اظہار کی بدولت. مختلف لہروں سے گرم، سرد، مرطوب اور معتدل ہو جاتی ہے" ( ١٩٧٥ء، شورش کاشمیری، فن خطابت، ٨٧ )