مرگ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - موت، اجل، قضا۔ وہ مرگ غیر پر اظہار غم کریں کیونکر کرائے پر بھی کوئی نوحہ خواں نہیں ملتا ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ١٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "حسن شوقی" کے دیوان میں مستعمل ہوا۔
جنس: مؤنث